مشرق وسطی

غاصب امریکی فوجیوں کے ہاتھوں شام میں عام شہریوں کا اغوا

شیعیت نیوز: غاصب امریکی فوجیوں نے رقہ میں ایک فوجی کارروائی کر کے چندعام شہریوں کو اغوا کرلیا۔

سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ صوبہ رقہ اور دیرالزور کے عرب باشندوں کو برسوں سے اغوا کرتا رہا ہے اور یہ وہ مسئلہ ہے جس پر اکثرعوامی احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معاشرے کی ہر عورت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے دراقدس سے سیرت و کردار اور عفت و حیا کی خیرات لے، علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری

سانا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب امریکی فوجیوں نے صوبہ رقہ کے الحوس علاقے میں ایک فضائی کارروائی کرکے کئی عام شہریوں کو اغوا کرلیا اور انھیں کسی نامعلوم جگہ پرمتقل کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق عام شہریوں کو اغوا کرنا علاقے میں غاصب امریکی فوجیوں کی ایک روش ہے جس کے مختلف اہداف ہیں ۔ عام شہریوں کو اغوا کرنے کا ایک مقصد عام شہریوں کوجنگ میں شرکت کرنے اورلالچ دے کردیگرغیرقانونی کاموں پرمجبورکرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ قبلہ اول کی غاصبوں سے آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرے، علامہ مقصود ڈومکی

سیرین ڈیموکریٹک فورس نامی دہشتگرد گروہ نے جو دہشتگرد امریکی فوج سے وابستہ ہے، رقہ اور الحسکہ صوبوں میں عام شہریوں کے گھروں پرحملے بڑھا دیئے ہیں ۔

شامی حکومت نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ ان دہشتگردوں اور امریکی فوجیوں کو جو شام کا تیل لوٹنے کے لئے شمالی اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں قابض ہیں ، نکال باہر کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button