اسرائیلی دہشت گردی سے تنگ آئے فلسطینی نے 2 صیہونی پلیس کو کار سے روندا
شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ظلم کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری ہے۔ تازہ ترین مزاحمتی کارروائی میں صیہونی پلیس کے 2 کارندے نشانہ بنے۔
اطلاعات کے مطابق صیہونی دہشت گردی سے تنگ ایک فلسطینی نوجوان نے مقبوضہ فلسطین کے النقب علاقے میں اپنی کار صیہونی پلیس کے 2 کارندوں پر چڑھا کر انہیں زخمی کر دیا۔
دوسری طرف مقبوضہ قدس کے باب العمود علاقے میں جو مسجد الاقصی کے پڑوس میں واقع ہے، مسلسل کئی رات سے فلسطینیوں اور صیہونی پلیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ یہ جھڑپیں صیہونی وزیر خارجہ یئیر لپید کے پیر کی رات باب العامود کے دورے کے بعد شروع ہوئیں۔
عبری زبان میڈیا کے مطابق، ماہ رمضان سے اب تک قدس کے باب العمود سے کم سے کم 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں 10نابالغ بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے وفد کی بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت
دوسری جانب قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ بیت المقدس میں بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں کشیدگی بڑھنے کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ کل رات باب العامود میں غاصب صیہونی فوجیوں نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل استعمال کئے۔
اسی طرح اتوار کے روز بھی غاضب صیہونی فوجیوں نے باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی عوام پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے مذھبی پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجبیوں کے مابین تصادم ہوا۔ صیہونی فوجیوں نے ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 19 فلسطینی روزہ دار زخمی ہو گئے اور 10 فلسطینیوں کو غاصب اسرائیل کے فوجیوں نے اغوا کیا۔
اتوار کی جھڑپ کا دائرہ بیت المقدس میں باب الساہرہ اور سلطان سلیمان روڈ تک پھیل گیا اور صیہونی فوجیوں نے چیک پوسٹیں قائم کر کے فلسطینی جوانوں کا تعاقب اور انھیں گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں غاصب صہیونی حکومت کے اقدامات کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔







