لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے وفد کی بین الپارلیمانی اجلاس میں شرکت
شیعیت نیوز: لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس کے وفد نے پیر کے روز انڈونیشیا کے صوبے بالی میں بین الپارلیمانی یونین کے 144ویں اجلاس میں شرکت کی۔
وفد کی قیادت شیخ حامد بن عبداللہ الاحمر نے کی جبکہ دیگر شرکا میں ان کے نائب فاضلی زون، جنرل منیجر محمد مکرم بلاوی اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ عبداللہ البلتاجی شامل تھے۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے بنیادی طور پر بین الاقوامی پارلیمنٹ کا مبصر رکن بنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں لیگ کا تعارف کروایا گیا اور دیگر وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
اس موقع پر مندوبین نے بین الپارلیمانی یونین کے صدر اور سیکرٹری جنرل، عرب بین الپارلیمانی یونین کے سیکرٹری جنرل، فلسطینی سفیر اور یمن اور مصر کے سفیروں سے ملاقات کی۔
لیگ آف پارلیمنٹرینز فار القدس نے حال ہی میں او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین، افریقی پارلیمانی یونین، بدعنوانی کے خلاف پارلیمنٹیرینز کی عالمی تنظیم اور عرب بین الپارلیمانی یونین میں بطورمبصر رکنیت حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کے چیف کوچاوی کا دو ہفتوں میں فلسطینیوں کے 10 حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک اسرائیلی وفد نے گزشتہ ہفتے خفیہ طور پر سوڈانی دارالحکومت خرطوم کا دورہ کیا اور میجر جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوجی قیادت سے ملاقات کی۔
اسرائیلی "کان” چینل نے اطلاع دی ہے کہ نصف سال قبل سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا تیسرا دورہ ہے۔
چینل نے نشاندہی کی کہ ’’البرھان‘‘ کے ایلچی نے گذشتہ فروری میں "اسرائیل” کا دورہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ عبدالفتح البرہان نے تصدیق کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سیکورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی تعاون پر مرکوز ہیں۔
جنوری 2021 میں، سوڈان ان عرب ممالک کی فہرست میں شامل ہوا جنہوں نے اسرائیل ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش شامل ہیں۔







