عام انتخابات ، ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تاریخ مانگ لی
شیعیت نیوز: ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں عام انتخابات کے انعقاد اور قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک و قوم کا وقار قرآنی اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے،علامہ حافظ ریاض نجفی
خط میں آئین کے آرٹیکل 48 5(A) آرٹیکل 224 (2) کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے، قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں، عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ، 2017ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔







