وادئ اردن میں ایک اور غیر قانونی چوکی قائم کرنے کا آغاز

06 اپریل, 2022 11:21

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کی وادئ اردن میں ایک نئی فوجی چوکی قائم کرنے کے لیے انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے آج صبح کارروائی کی۔

مقامی اہلکار عارف دراغمہ نے کہا ہے کہ آباد کاروں نے شمالی وادئ اردن میں ایک اور چوکی قائم کرنے کے لیے سڑک پر نشانات لگائے اور گڑھے کھودے۔

شمالی وادی میں اس سے قبل بھی چھ غیر قانونی چوکیاں قائم ہیں، جن کی وجہ سے فلسطینی چرواہوں پر مویشی چرانے کے لیے چراگاہوں کا استعمال ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پولیس سربراہ کی یہودی ملیشیا کی معاونت قابل مذمت ہے، حماس ترجمان حازم قاسم

دوسری جانب قابض اسرائیلی حکومت کے نام نہاد کوآرڈینیٹر نے منگل کی شام بتایا کہ کیا کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں اگلے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں، ’’کوآرڈینیٹر‘‘ نے واضح کیا کہ پابندی میں خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچے شامل نہیں ہیں۔

قابض اسرائیلی حکام نے وزیر دفاع بینی گینٹز کی سربراہی میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی اور آپریشنز اتھارٹی کے چیف اوڈ باسیوک کی موجودگی میں ایک سیکیورٹی میٹنگ کی۔

قابض اسرائیلی حکومت کے کوآرڈینیٹر نے انکشاف کیا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والے مردوں کو الاقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان کے پاس جائز اجازت نامہ ہو۔

قابض اسرائیلی افواج نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز سے ہی مسجد اقصیٰ اوراس کے اطراف کے علاقے باب العمود کے صحنوں میں فوج کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔

8:33 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔