مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی پولیس سربراہ کی یہودی ملیشیا کی معاونت قابل مذمت ہے، حماس ترجمان حازم قاسم

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قابض اسرائیلی پولیس کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی طرف سے آباد کاروں کے نام نہاد ’’سول گارڈ‘‘ میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی دعوت کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی پولیس چیف نے یہودی آباد کاروں کی حال ہی میں قائم ہونےوالی ملیشیا کو ہتھیار فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دعوت تمام اسرائیلی اداروں کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف قتل وغارت اور تشدد پر اکسانے کی منظم کوشش ہے۔

ترجمان حازم قاسم نے مزید کہا کہ یہ دعوت ایک بار پھردہشت گردی کی اس منطق کی تصدیق کرتی ہیں جس میں تمام صیہونی ادارے کام کرتے ہیں اور گروہوں اور ملیشیاؤں کے طرز عمل پر ان کا مسلسل انحصاراور تمام بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی ،7 امیداوار فاتح قرار

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نےلبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی سربراہی میں مصر کے سفیر یاسرعلوی سے بیروت میں سفارت خانے کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

حماس کے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات میں لبنان میں قومی تعلقات کے ذمہ دار تحریک کے نمائندے ایمن شناعہ اور سیاسی اور میڈیا تعلقات کے عہدیدار عبدالمجید العواد نے شرکت کی۔

عبدالہادی نے حماس تحریک اور مصر کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور فلسطینی کاز کی تازہ ترین پیش رفت اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقعے پر حماس کے وفد نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبا کاری، غنڈہ گردی، فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت ،مغربی کنارے اور القدس کی  کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔

دوسری طرف لبنان میں مصرکے سفیرنے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرتے ہوئےواضح کیا کہ قاہرہ فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے ہونے والی منصفانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button