لبنان

دشمن مقاومت لبنان سے مقابلے کی طاقت نہیں رکھتا، ابراہیم الموسوی

شیعیت نیوز: لبنان کی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ابراہیم الموسوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، فوجی اور اسٹریٹیجک محاذ پر مقاومت لبنان کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا، اسی لئے اس نے لبنان کو (اقتصادی) محاصرے میں لے لیا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، بعلبک ھرمل دھڑے کے رکن کا کہنا تھا کہ لبنان کا محاصرہ دشمن کی فوجی اور سکیورٹی لحاظ سے مقاومت کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن عسکری اور سکیورٹی میدانوں میں مزاحمت (مقاومت اسلامی) کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں تھا اور اسی وجہ سے اس نے ہمارے ملک کے اقتصادی محاصرے کا ارادہ کیا، ہماری قوم کو مشکل اقتصادی صورتحال میں ڈال دیا اور لبنان کو تیل اور گیس نکالنے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی، روسی وزارت خارجہ

ابراہیم الموسوی کا مزید کہنا تھا کہ اس سنگین صورتحال میں لبنان کی مزاحمتی اور سیاسی تحریک حزب اللہ نے ہمیشہ اپنے ملک کی عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ایندھن، ادویات، خوراک وغیرہ فراہم کرنے اور کورونا سے لڑنے کے لیے کام کیا ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے اس رکن کا پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’’ہم رہیں گے، ہم حمایت کریں گے اور ہم تعمیر کریں گے‘‘ کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ دشمن کے خلاف مزاحمت میں اپنے ملک و قوم کا ساتھ دیا ہے، صبر و استقامت اختیار کی ہے، مقاومت کو فروغ دیا ہے، دشمن سے مقابلے کا فیصلہ ہماری قوم کا فیصلہ تھا اور یہ مقاومت ہی تھی، جس نے ہماری سرزمین کو غاصب اسرائیل اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے وجود سے نجات دلائی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button