مرکزی تنظیم عزاداری کی جانب سے 150سے زائد شخصیات میں نشان حسینیت ؑ ایوارڈز کی تقسیم

05 اپریل, 2022 10:14

شیعیت نیوز: مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے تحت ملک کے نامور افراد اور اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی شخصیات کیلئے سندھ بوائز اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر کے آڈیٹوریم میں 150 سے زائد افراد کو نشان حسینیت ایوارڈ دیا گیا۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی، جنرل سیکرٹری عباس حیدر چیف آرگنائزر تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون وقار مہدی تھے۔ تقریب میں علامہ باقر زیدی، کوثر نقوی، محشر لکھنوی، علامہ ناظر تقوی، علامہ ماجد رضا عابدی، نثار قلندری، علامہ محمود موسوی، مولانا ابرار حسین نقوی، عالم شاہ جی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں محرم الحرام میں سرکاری اداروں اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے عزاداروں کیلئے خدمات سرانجام دینے پر نشان حسینیت کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے روس کا دورہ منسوخ نہ کرنے پر عمران خان کو سزا دی، روسی وزارت خارجہ

تقریب میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، اسکاؤٹ، خواتین سمیت دیگر شعبوں میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر نشان حسینیت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی وقار مہدی کا کہنا تھا کہ نشان حسینیت ایوارڈ میرے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے، میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا، شہر کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ ایس ایم نقی کا کہنا تھا کہ آج ان تمام افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو کسی بھی شعبے میں ملک کی خدمت کررہے ہیں، جس میں سیلانی ویلفیئر واٹر بورڈ کے الیکٹرک پولیس ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر افراد کو نشان حسینیت ایوارڈ دیا گیا ہے، یہ پہلی ایوارڈ تقریب ہے، اس طرح کی تقریبات مستقبل میں بھی منعقد کی جائیں گی۔

3:36 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔