راجھستان میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی

05 اپریل, 2022 09:37

شیعیت نیوز: بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی گئی۔

بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے کرولی میں ہندو انتہا پسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والےعلاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ کرولی میں ہندو انتہا پسندوں نے موٹرسائیکل ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔

ہندو انتہا پسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کوہندوؤں کے انتہاپسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔

مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندوانتہا پسندوں کے مسلمانوں پرحملوں اورمسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیونافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن اور کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے درمیان خطرناک شرائط پر مشتمل معاہدہ طے

دوسری جانب مہاراشٹر میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے کے بعد اب کرناٹک میں بھی ہندو تنظیموں نے ایسا ہی مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے۔

سری رام سینا نے کرناٹک میں حکمران جماعت بی جے پی پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کارروائی کرے۔ حکام اس بارے میں فکرمند ہیں کیونکہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور ایس ایس ایل سی (دسویں جماعت) کے امتحانات بھی چل رہے ہیں۔

سری رام سینا کے ریاستی صدر سدالنگا سوامی نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دے رہے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہیئے، اس سے عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ صوتی آلودگی پیدا کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران مساجد کے سائرن کا استعمال بھی لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کو قدم اٹھانا چاہیئے اور کارروائی کرنی چاہیئے۔ مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان سے پہلے ’ہنومان چالیسہ‘ پڑھیں گے۔

دریں اثنا ریاستی حکومت نے مذبح خانوں کے لئے ایک حکم جاری کیا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے سے پہلے بے ہوش کرنا ضروری ہے۔

یہ کارروائی حیوانات کے وزیر پربھو سنگھ چوہان کی زبانی ہدایات کے بعد کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سرکیولر نے پہلے ہی ’حلال‘ پر پابندی کے مطالبات کے درمیان تنازعہ پیدا کر دیا تھا۔

12:23 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔