صیہونی دارالحکومت تل ابیب خوفناک دھماکہ سے لرز اٹھا
شیعیت نیوز: عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں بہت ہی خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔
شہاب خبر رساں ایجنسی نے اسرائیل کے ریڈیو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے غوش دان علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ آج صبح بہت ہی خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔
اس علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پہلے تو ہم نے خیال کیا کہ شاید زلزلہ ہے۔
یہ دھماکہ قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں کے، قدس میں باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی مسلمانوں پر حملہ کے بعد ہوا۔
عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رپورٹوں کے بر خلاف، غزہ پٹی سے غوش دان کے علاقے میں کسی بھی قسم کا میزائل حملہ نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سری لنکا میں معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران، 26 وزراء کا اجتماعی استعفیٰ
دوسری جانب اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اتوار کی صبح انکشاف کیا کہ آباد کاروں نے تقریباً 4,000 سیٹلمنٹ یونٹس بنانے کی درخواستیں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو منظوری کے لیے پیش کیں ہیں۔
اخبار نے اطلاع دی کہ تعمیراتی درخواستیں گینٹز کی میز پر ہیں اور اس کی حتمی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ آباد کاروں نے گینٹز پر الزام لگایا کہ وہ آباد کاری کی توسیع کی قیمت پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دریں اثنا یہ آباد کاری بلاکس میں تعمیر کے منصوبوں اور ان کمیونٹیز سے باہر کے منصونوں کے گرد گھومتا ہے، جہاں آباد کاروں نے حالیہ مہینوں میں خاموشی سے آباد کاری اور تعمیرات جاری رکھی ہیں۔
اخبار نے اشارہ کیا کہ ان منصوبوں میں جنونی یہودیوں کے لیے تقریباً ایک ہزار سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے علاوہ سلفیت کے قریب "تفوح اور ربابا” جیسی الگ تھلگ بستیوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔






