مقبوضہ فلسطین

مارچ کے دوران 821 مزاحمتی کارروائیوں میں 20 شہید اور 12صیہونی ہلاک

شیعیت نیوز: ایک فلسطینی رپورٹ نے گذشتہ مارچ میں مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں اسرائیلی  قبضے کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

سنہ 2017 کے بعد سے ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتوں میں فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’مات‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزاحمتی کارروائیوں میں 20 شہریوں کی شہادت 12 اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 64 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مارچ 2022 کے میں مزاحمت کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس مہینے کے دوران مانیٹر کی گئی کل کارروائیوں کی تعداد 821 مزاحمتی کارروائیاں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں 2017 کے بعد سے ایک ماہ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکتوں کی اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی گئی۔

رپورٹ میں 52 شوٹنگ حملوں اور قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے عمل کو دستاویز کیا گیا ہے، جن میں سے 25 جینن میں ہوئے۔

سابق اسیر شہید ضیا حمارشہ  جنین کے یبعد میں سب سے نمایاں مسلح کارروائیاں کیں، تل ابیب میں  کے علاقوں میں آباد کاروں پر حملہ کیا اور آپریشن کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔

ام الفحم سے تعلق رکھنے والے دو شہیدوں ابراہیم اور ایمن اثباریہ نے مقبوضہ علاقوں کے اندر شہر حضیرہ میں فائرنگ کا حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔دونوں حملہ آوروں کو موقعے پر شہید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کا بیت المقدس میں مسلمان روزہ داروں پر حملہ، 19 فلسطینی زخمی

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی جہاد تنظیم کی فوجی شاخ سرایا القدس نے کہا ہے کہ 3 فلسطینیوں کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔

سرایا القدس نے اسلامی جہاد تنظیم کی فوجی شاخ نے تنظیم کے تین مجاہدین کی صیہونی پلیس کے ہاتھوں قتل کا بدلہ لینے پر تاکید کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو علی الصباح جنین کے جنوب میں واقع عرابہ علاقے میں سرایا قدس کی جوانوں کی صیہونی پلیس سے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس میں اُس کے 3 رکن شہید ہوگئے اور 2 صیہونی پلیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اسلامی جہاد تنظیم نے اتوار کو تاکید کی کہ جنین میں اس تحریک کے تین مجاہدین کے قتل کا بدلہ اسی سطح کا ہوگا جس سطح کا یہ جرم ہے اور فلسطینی مجاہدین غاصب صیہونی فورسز کے اسلحوں کو خاطر میں لائے بنا، اپنے خون سے شہادت و کامیابی رقم کرتے ہیں۔

سرایا القدس نے کہا کہ ہم فلسطین کی سرزمین پر باقی رہیں گے تاکہ صیہونی حکومت کے بالمقابل مزاحمت و استقامت کے چراغ کو روشن کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button