مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی وزیر خارجہ کا باب العامود پر دھاوا، حماس کی مذمت

شیعیت نیوز: اسرائیلی ریاست کے وزیر خارجہ یائر لبید مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دھاوا بولا۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے یائرلبید کے اس دھاوے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے العامود گیٹ پر قابض ریاست کے وزیر خارجہ یائر لبید کا دھاوا خطرناک پیش رفت ہے اور اس کے خطرناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔

ایک بیان میں حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لبید کا باب العامود پر دھاوا اور اس کے بعد قابض فوج کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں ہمارے لوگوں کے خلاف گولیوں کی بارش، قابض ریاست کی مسجد اقصیٰ اور القدس کے خلاف بدنیتی پر عمل درآمد پر اصرار کا کھلا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں کا بیت المقدس میں مسلمان روزہ داروں پر حملہ، 19 فلسطینی زخمی

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس بابرکت مہینے میں یہ ایک خطرناک اضافہ اور ہمارے لوگوں اور قوم کے جذبات کو مشتعل کرنے پر مبنی اقدام ہے۔

دوسری جانب کل  اتوار کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ سے چھ ماہ کے لیے بے دخل کردیا۔

القدس کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے کل اتوار کو انہیں طلب کیا اور انہیں قبلہ اول سے بے دخلی کا نوٹس دیا۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ سے گرفتاری اور بے دخلی کے متعدد فیصلے جاری کیےاور شیخ بکیرات کے خلاف سفری پابندیاں عائد کیں۔

حالیہ برسوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کرنے کے اپنے فیصلوں میں تیزی لائی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button