سعودی عرب

سعودی عرب کی انصاراللہ کی مالی معاونت کے الزام میں متعدد افراد اور کمپنیز پر پابندی عائد

شیعیت نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں سعودی عرب نے پچیس غیر ملکی افراد اور کمپنیز کو اپنی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، سعودی عرب کی انٹیلیجنس سروسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی مالی مدد کرنے کے الزام کی وجہ سے پچیس غیر ملکی افراد اور کمپنیوں کو اپنی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’واس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد اور کمپنیز یمن کے حالات کو غیر مستحکم کرنے کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت سے ایک نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی اور اردنی شہریوں کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، اسرائیلی بائیکاٹ کا مطالبہ

اس فہرست میں سعودی عرب نے پابندی لگنے والے اُن دس افراد اور پندرہ کمپنیوں کے نام جاری کئے ہیں کہ جو زیادہ تر منی ایکسچینج اور غذائی اجناس کی تجارت کرتے تھے۔ دو بحری جہازوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین یمنی، دو ہندوستانی، دو شامی، ایک یونانی، ایک برطانوی اور ایک صومالی شہری کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے امریکی محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر ایسا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی مزاحمتی قوتوں کی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کے بعد یمن کی مقاومتی تحریک انصار اللہ کے خلاف پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےحوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آگیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button