اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرینی اور اردنی شہریوں کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے، اسرائیلی بائیکاٹ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اردن میں کل جمعہ کے روز ہزاروں اردنی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت کریں، غاصبانہ ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کو مسترد کریں اور اردن کو کسی بھی صیہونی منصوبے کو نشانہ بنانے سے بچائیں۔

قومی فورم کی جانب سے مزاحمت کی حمایت اور وطن کی حفاظت کے لیے بلائے گئے مارچ میں مظاہرین نے کہا کہ یہ باوقار مارچ فلسطین میں یومِ الارض کی یاد میں دارالحکومت عمان کے مرکز میں واقع حسینی مسجد سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہوا۔

مارچ کے شرکاء نے تمام طبقات کے اردنی شہریوں کی جانب سے تعلقات معمول پر لانےکو مسترد کرنے کےلیے اتحاد کی توثیق کی اور فلسطینی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہوئےان کی حمایت میں نعرے لگائے۔

اردنی شہریوں نے قابض اسرائیل میں ہونے والے فلسطینی مزاحمتی حملوں کی حمایت کی اور حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے خائن اور غدار حکمرانوں اور اسرائیل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ

دوسری جانب بحرینی عوام نے یوم ارض کی مناسبت سے مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے پرچم کو آگ لگائی۔

قابل ذکر ہے کہ یوم ارض 1976 میں فلسطین میں ہونے والے واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن غاصب صیہونیوں نے فلسطینیوں کی سرزمین کے بہت بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلسطینی عوام نے اس قبضے کے خلاف مظاہرے کئے تھے جس کے دوران متعدد فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے تھے۔

اللولوء ٹی وی چینل کے مطابق، جمعے کو بحرین میں ہوئے مظاہروں میں بحرینی قوم نے ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا "اسرائیل شر مطلق ہے” ۔ ان پلے کارڈز سے اسرائیل کے تعلق سے بحرینی قوم کے موقف کا پتہ چلتا ہے۔

مظاہرے میں شامل عوام نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائی کی سراہنا کی۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی طور پر بسائے گئے صیہونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینیوں نے 3 شہادت پسندانہ کارروائی کی جن میں 11 صیہونی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button