روسی ایندھن کے ذخائر پر یوکرین کا پہلا فضائی حملہ

01 اپریل, 2022 13:22

شیعیت نیوز: یوکرین نے جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار روس کے خلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی شہر بلگورود کے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا ہے کہ دو یوکرینی ہلی کاپٹروں نے جمعے کے روز اس علاقے میں واقع ایندھن کے ذخائر پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد یوکرینی سرحد کے قریب واقع تمام علاقوں کو خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روس قومی تیل کمپنی نے بھی ایندھن کے ذخائر پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چوبیس فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک یوکرین نے پہلی بار روسی سرزمین کے اندر کسی ہدف کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عالمی معیشت کو بحرانوں سے دوچار کرنا چاہتا ہے، ولادیمیر پوتین

دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے مخالف جماعتوں اور بیشتر ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

پریس ٹی وی کے نامہ نگار جانی ملر نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرین میں ذرائع ابلاغ کی جانب سے حکومت اور یا نیٹو پر تنقید کرنے والے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔

اس نامہ نگار نے تاکید کی ہے کہ ایسے ذرائع ابلاغ کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے جو کہتے ہیں کہ یوکرین کے بحران میں نیٹو ملوث ہے اور یا یوکرین، روس اور نیٹو کے درمیان پراکسی وار کا میدان بنا ہے۔

جانی ملر حال ہی میں کیف سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کی بعض شخصیات منجملہ نوام چامسکی نے دستاویزی طور پر اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ نیٹو نے کس طرح سے مشرق کی طرف پھیلاؤ کیا اور یوکرین کو ہتھیار فراہم کئے، جبکہ نیٹو کا یہی اقدام موجودہ جنگ کا باعث بنا ہے۔

 

2:43 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔