یمن

سعودی عرب کے ساتھ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ لازمی ہے، مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی قومی حکومت کی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے محاصرے کے خاتمہ کے بغیر سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کو بے معنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ لازمی ہے۔

یمنی کی اعلی سیاسی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کی تین روزہ جنگ بندی کا مناسب جواب نہیں دیا ، یمن پر مسلط کردہ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ ضروری ہے۔ اگر یمن کا محاصرہ جاری رہتا ہے تو جنگ بندی بے معنی اور بے سود ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و صلح بر قرار نہ ہونے کی صورت میں یمن کی قیادت اور عوام اپنے قانونی حقوق کیلئے سیاسی اور فوجی اقدامات کرنے میں حق بہ جانب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی وبھارتی نواز کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیزمواد برآمد

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لئے یمن کے محاصرے کا خاتمہ بہت ضروری ہے ورنہ سعودی عرب کے خلاف دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

اس سے قبل یمن نے سعودی عرب کے خلاف تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب نے اس مدت میں یمن کا محاصرہ ختم کردیا اور ہوائی حملوں کا سلسلہ بھی متوقف کردیا تو یمن بھی جنگ بندی پر قائم رہےگا لیکن سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ ختم نہیں کیا۔ جس کے بعد یمن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف دفاعی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بدھ کی رات واضح لفظوں میں کہا کہ ان کے ملک کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر قیام امن ممکن نہیں ہوگا۔

یمن کے عوامی رہنما محمد البخیتی نے بھی اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ یمنی فوجیوں کی جانب سے جنگ بندی جاری رکھنے کا انحصار، سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے کے خاتمے پرہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button