اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ، امریکی سفارت کار کی کھنچائی

امریکی سفارتکار کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا۔

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان نے سینیئر امریکی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کرکے اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت کو امریکی دھمکی کے معاملے پر وزارت خارجہ حکام نے امریکی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ تھمایا، احتجاجی مراسلے میں امریکی حکومت سے پاکستانی داخلی معاملات میں عالمی قوانین اور سفارتی آداب کے منافی مداخلت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ امریکی سفارتکار کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی روشنی میں طلب کیا گیا۔ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پرچم نذر آتش کرکے پاکستانی قوم امریکی حکومت کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

اجلاس میں دفاع، توانائی، اطلاعات و نشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت سروسز چیفس، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی تھی، کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا، حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا، جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button