دنیا

القدس کے علمبرداروں کے لیے پہلے سینیگال فورم کا افتتاح

شیعیت نیوز: سینیگال میں فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے قومی اتحاد نے بیت المقدس  کے علمبرداروں کے پہلے سینیگالی فورم کا افتتاح کیا ہے جس میں متعدد اسلامی انجمنوں اور سینیگال کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بیرونی شرکت بھی شامل تھی۔

کانفرنس میں مسئلہ فلسطین پر سیمینارز اور مباحثے شامل تھے۔اس موقعے پر فلسطینی پوزیشن کی حمایت اور مقدسات کے تحفظ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں اتحاد کے سربراہ عرفان جوف نے سینیگال میں فلسطینی کاز کی خدمت کرنے والے ہر کام میں اتحاد کے فعال کردار پر زور دیا۔

جوف نے القدس کی حمایت اور فلسطینی کاز کی خدمت کے لیے مختلف اداروں اور شخصیات کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے، کاز اور فلسطینی عوام کے لیے سینیگالیوں کی حمایت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ نے اسرائیل کے حساس اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

جبکہ سینیگال میں ’’اسلامی سوسائٹی‘‘ کے سربراہ شیخ مختار کیبی نے کہا کہ القدس اور فلسطین کے لیے کام کرنا تمام سینیگالی فرقوں، جماعتون، قوتوں اور دھاروں کا مشترکہ اجتماع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج اس منصفانہ مقصد کا مطالعہ کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ فلسطینی کاز کی حمایت اور القدس کی حمایت کے لیے اپنی آواز کو تمام بین الاقوامی فورمز پر سنایا جا سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا کہ نام نہاد فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کی سرگرمیوں کے رابطہ کار میجر جنرل غسان علیان نے حال ہی میں خفیہ طور پر مصری دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کیا۔

ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ علیان کا قاہرہ کا دورہ رمضان کے مہینے میں سیکیورٹی  خطرات میں اضافے کے خدشے کے تناظر میں آیا ہے جس میں قابض اسرائیل اور آباد کاروں کے جرائم پر فلسطینیوں کے عوامی غصے میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ علیان نے مصری انٹیلی جنس سروس کے سینیر حکام سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button