دنیا

اسرائیلی وزیراعظم بینیٹ نے اسرائیل کے حساس اداروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

شیعیت نیوز: تل ابیب کے مشرق میں ایک فلسطینی کی جانب سے شہادتی حملے کے بعد، اسرائیل کے وزیراعظم نے صیہونی حساس ادارے کے سربراہ سے ہنگامی ملاقات کی۔

فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، تل ابیب کے مشرق میں ایک فلسطینی کی شہادتی کارروائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 صہیونی مارے گئے ہیں۔

صیہونی وزیراعظم نے مقامی وقت رات 10 بجے کے مطابق حکومت کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں وزیر جنگ، داخلی سلامتی کے وزیر، چیف جوائنٹ آف اسٹاف، چیف آف دی شاباک انٹیلی جنس سروس، پولیس چیف اور دیگر اعلیٰ سکیورٹی حکام شرکت کریں گے۔

یاد رہے کی گذشتہ روز منگل کی شام تل ابیب کے علاقے بنی براک میں صیہونی آباد کاروں پر ایک فلسطینی موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے کم از کم پانچ صہیونی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں 4 عرب ممالک کی شرکت

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے صوبے حیفا کے جنوبی علاقے الخضیرہ میں دو روز پہلے صیہونی مخالف حملوں میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ان حملوں کو پیر کے روز النقبمیں ہونے والے عرب اور اسرائیل خیانت کارانہ اجلاس کا جواب قرار دیا تھا۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسرائیل میں درہ اردن کے صنعتی علاقے میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، اسرائیلی فائر بریگیڈ کی خبر کے مطابق درہ اردن کے صنعتی علاقےشلومتزیون میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگنے والی عمارت خطرناک کیمیائی مواد کا کارخانہ ہے۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، 30 کے قریب فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں اور مزید کو جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

صیہونی پولیس نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب واقع کنڈر گارڈنز اور اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یافیت، ماسواہ اور دیگر قریبی علاقوں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں اور تمام کھڑکیاں اور وینٹیلیشن کو بند رکھیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button