رمضان المبارک کا چاند کس تاریخ کو ہوگا؟؟ اہم پیش گوئی سامنے آگئی
شیعیت نیوز: پاکستان میں آئندہ چند روز میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہو رہا ہے لیکن ابھی چاند کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، ایسے میں عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا۔
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل (29 شعبان) بروز ہفتہ کو ہوگا، اگر چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 3 اپریل ورنہ 4 اپریل کو ہوگا تاہم اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کا متنازعہ قومی نصاب کیخلاف ملک گیریوم احتجاج منانے کا اعلان
محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو ہوگی، اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2 اپریل یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا، یعنی رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 3 اپریل کو ہوگا۔







