مقبوضہ فلسطین میں پے در پے شہادت طلبانہ کارروائی، صیہونیوں کی نیندیں حرام

30 مارچ, 2022 12:41

شیعیت نیوز: خودساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے مرکز تل ابیب کے مشرقی علاقے بنی براک میں ایک فلسطینی نوجوان نے ایک بار پھر شہادت طلبانہ کارروائی کی جس میں پانچ صیہونی ہلاک ہوگئے۔

ارنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی تل ابیب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی کے بعد صیہونی حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل ابیب میں ہر کوئی خوف میں مبتلا ہے اور تل ابیب کی سڑکوں پر لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں شہادت طلبانہ کاروائی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے الخضیرہ اور بئر السبع نامی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی دہشت گردی سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے  شہادت طلبانہ کارروائی کر کے متعدد غاصبوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد صیہونی حکام نے مقبوضہ فلسطین اور غرب اردن میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کے مشرقی علاقے بنی براک میں فدائی حملے میں 5 صیہونی ہلاک،6 زخمی

صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایک موٹر سائیکل سوار نے اے کے-سینتالیس سے صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کی جس میں کم از کم پانچ صیہونی زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ رہورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک چھبیس سالہ نوجوان ہے جسے ماضی میں صیہونیوں نے فلسطین کی تحریک فتح کی رکنیت کے باعث جیل میں قید کر رکھا تھا۔

در ایں اثنا اطلاعات ہیں کہ رمات کے علاقے میں بھی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جسکی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہو پائی ہیں۔

11:18 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top