بنی براک آپریشن کے نتیجے میں فلسطین کا نیا نقشہ ترسیم ہوا ہے، اسماعیل ہنیہ

30 مارچ, 2022 11:02

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بنی براک شہادت طلب آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی براک شہادت طلبانہ آپریشن کے نتیجے میں فلسطین کا نیا نقشہ ترسیم ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مشرقی علاقہ بنی براک میں شہادت طلبانہ حملے کے نتیجے میں 5 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

اسماعیل ہنیہ نے اس کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو فلسطینی شہادت طلب جوان ’’ ضیا حمارشہ‘‘ کی کارروائی پر افتخار اور ناز ہے۔ فلسطینی شہادت طلب جوان نے غاصب صہیونی حکومت کی بنیادیں ہلا کررکھی دی ہیں اور غاصب صہیونیوں کو اب کہیں بھی امن و سکون نصیب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کے مشرقی علاقے بنی براک میں فدائی حملے میں 5 صیہونی ہلاک،6 زخمی

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ضیا حمارشہ نے شہادت طلبانہ کارروائی ميں یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین فلسطنیوں سے متعلق ہے اور غاصب صہیونیوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔

حماس نے منگل کی شام ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہمارے فلسطینی عوام کی طرف سے ہماری مقبوضہ سرزمین کے ایک ایک انچ میں کی گئی تمام بہادرانہ کارروائیاں قابض دشمن کی دہشت گردی کے خلاف فطری اور جائز ردعمل کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ کارروائی ہماری سرزمین، ہمارے عوام اور ہمارے مقدس مقامات کے خلاف جرائم کا جواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بار قابض دشمن کو اس کی خلاف ورزیوں اور جرائم میں اضافے کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ہمارے فلسطینی عوام اس کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے اور ہر طرح سے اس کی دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ پوری مقبوضہ سرزمین کی حفاظت کریں گے اور اس کا بھرپور دفاع کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور سازشی تعلقات قائم کرنے والے غداراور خائن عرب حکمرانوں کو بھی فلسطینی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ غداری اور خیانت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

2:56 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top