جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہے، مہدی مشاط

30 مارچ, 2022 10:23

شیعیت نیوز: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی مشاط نے منگل کی شب الیمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہو گا۔

المسیرہ کے مطابق مہدی مشاط نے الیمن ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم اپنی قوم کے حقوق کا ادراک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ اسی فریم ورک میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن عقل و منطق کی آواز پر کان نہیں دھرے گا۔ یمن میں جنگ کا آٹھواں سال دشمن کی حیرت سے بھرپور ہوگا۔

مشاط نے مزید کہا کہ تمام آپشنز میز پر ہیں اور مستقبل میں حیرتیں ہوں گی، لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ عقل کی آواز سنیں گے۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جی سی سی کے مذاکرات کی دعوتوں میں تضاد کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ کیونکہ یمن پر حملہ پہلے دن سے ہی تضادات سے بھرا ہوا تھا۔

مشاط نے کہا کہ ایک غیر جانبدار ملک میں بات چیت کے لیے ہماری تیاری کے اعلان اور ریاض میں جو کچھ کیا جا رہا ہے، اس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جاسوس ڈرون یمنی ائیر ڈیفنس سسٹم کے ہاتھوں سرنگوں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک جامع حل تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ کوششیں چاہتے ہیں اور جو کچھ ریاض میں کیا گیا ہے وہ امن کے دائرے میں نہیں ہے۔ اگر کوئی سنجیدہ امن عمل ہوتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے دشمنوں کے پاس عزائم اور ہمارے عوام کے پاس حقوق ہیں جن کے حصول کے لیے ہم ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔

مشاط نے کہا کہ ہم نے بارہا واضح خیالات پیش کیے ہیں جو ایک جامع سیاسی حل اور ہر قسم کی جارحیت کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس سے پہلے ہم نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمن کو انسانی ہمدردی کی تجویز پیش کی تھی، لیکن بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس سے کوئی جواب نہیں ملا۔

یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ اور بہت سے بین الاقوامی فریقین اور یہاں تک کہ ہمارے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری تجویز معقول ہے۔

 

4:42 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top