اہم ترین خبریںیمن

امریکی جاسوس ڈرون یمنی ائیر ڈیفنس سسٹم کے ہاتھوں سرنگوں

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ایک امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ خدا کے فضل و کرم سے یمنی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ایک مناسب ہتھیار سے ایک امریکی جاسوس ڈرون’’اسکین ایگل‘‘ کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پرندہ آج شام یمنی صوبے مآرب کے شہرالوادی کے آسمانوں میں دشمنانہ کارروائیوں کے دوران شناخت کے بعد شکار کر لیا گیا۔ اس ڈرون کا وزن 20 کلوگرام ہے اور اس کے پروں کا پھیلاؤ 3.1 میٹر ہے، جو 5.4 کلومیٹر کی بلندی پر اڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومتی تحریک انصارالله کو دہشت گرد گروہ قرار دیا جائے، او آئی سی کی امریکہ سے درخواست

یہ ڈرون 20 سے 24 گھنٹے تک مسلسل آسمان پر پرواز کرنے کے قابل ہے۔ یہ ایک EO کیمرے کے ساتھ ساتھ IR انفراریڈ کیمرہ سے بھی لیس ہے اور اسے جاسوسی کے مشن اور مطلوبہ ہدف کو تلاش کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے پہلے ہی کئی امریکی ڈرون مار گرائے ہیں اور بارہا کہا ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا، وہ سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملے اور اپنی سرزمین کا دفاع کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 کو امریکہ کی مدد اور گرین لائٹ سے متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک کے اتحاد کی صورت میں غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا تا کہ وہ معزول صدر عبد المنصور ہادی کی واپسی کا بہانہ، اپنے اقتدار، مقاصد اور سیاسی عزائم کو پورا کرنے پر عملی جامہ پہنائے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button