دنیا

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت

شیعیت نیوز: افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکہ) اورجرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔

طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کو نشریات کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبانوں میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

طالبان نے امریکہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی، تاہم ریڈیو نشریات پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکہ کی ٹی وی نشریات کو افغان کلچر اور سیاسی طور پر حکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پر بند کیا گیا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کا اجلاس ایک شرارت ہے، سعید خطیب زادہ

دوسری جانب چین کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی افغانستان کے معاملات پر وزرائے خارجہ کی تیسری دو روزہ کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس میں ایران کے وزير خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کانفرنس میں ایران ، پاکستان ، روس، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔

چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تن شی میں ہونے والی اس کانفرنس میں شریک ممالک کے وزرائے خارجہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق، اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا اور قطر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button