دنیا

روس اور یوکرین کے درمیان آج ترکی میں مذاکرات

شیعیت نیوز: روس اور یوکرین کے درمیان آج بروز پیر ترکی میں مذاکرت ہوں گے۔

یوکرینی مذاکرات کار ڈیوڈ آرخامیا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات آج بروز پیر ترکی میں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں یوکرینی مذاکرات کار ڈیوڈ آرخامیا کے مطابق، روس اور یوکرین کے وفود ترکی میں 28 سے 30 مارچ تک بات چیت کریں گے۔

یوکرین نے اس سے پہلے ہونے والے یوکرین اور روس کے مذاکرات کو بہت مشکل قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ ماہ یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد سے دونوں ملکوں میں اس حوالے سے مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی جنگ کا خطرہ برقرار ہے، مغرب روس کو مٹا دینا چاہتا ہے، دیمیتری مدودوف

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوکرین کے دو وزرا سے ملاقات کی جو روسی حملوں کے آغاز کے بعد کی ایف کے عہدیداروں سے ان کی پہلی ملاقات ہے۔

یوکرین کے وزیرخارجہ دیمتروکولیبا اور وزیردفاع اولیکسی ریزنیکوف نے یوکرین سے باہرغیرمعمولی سفر کیا اور پولینڈ پہنچے۔

امریکی صدر اور یوکرینی وزرا کے درمیان ملاقات وارسا کے میریٹ ہوٹل میں ہوئی جہاں تنازع کے آغاز کے بعد یوکرین سے مہاجرین کی آمد مسلسل جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو بائیڈن سفید رنگ کی ٹیبل کے سامنے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور امریکی سیکریٹری دفاع لیوئیڈ آسٹن کے ساتھ کولیبا اور ریزینیکف کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے۔

یوکرین کے وزیرخارجہ سے امریکی صدر سے آخری ملاقات روسی حملے سے دو روز قبل 22 فروری کو تھی۔

اس کے بعد کولیبا نے سیکریٹری اسٹیٹ بلینکن سے 5 مارچ کو یوکرینی سرحد کے قریبی علاقے میں ملاقات کی تھی۔

امریکی صدر رواں ہفتے کے آغاز میں برسلز میں یورپی یونین اور نیٹو کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے بعد پولینڈ کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے دوسرے اور آخری روز یوکرینی وزرا سے ملاقات کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button