اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین میں خضیرہ کے مقام پر فدائی حملہ، دو صیہونی ہلاک، 10 زخمی، حملہ آور شہید

شیعیت نیوز: فلسطین کے اندرونی علاقے جس پر اسرائیل نے 1948ء کی جنگ میں قبضہ کیا تھا میں خضیرہ کے مقام پر گذشتہ شام ہونے والے ایک فدائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

اسرائیل کے جنرل براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے خضیرہ کے مقام پر فائرنگ میں دو اسرائیلیوں کے ہلاک اور چھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

خضیرہ کے ھلل یاوی اسپتال نے بتایا کہ وہاں پر دس زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ ان میں سے دوکی حالت خطرے میں ہے۔ تین کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جب کہ پانچ افراد بھگ دڑ میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر جاری

اسرائیلی ذرائع نے فلسطینی نوجوانوں کی اس کارروائی میں 2 اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ کہا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل سات کے مطابق فدائی حملہ آوروں کا تعلق شمالی فلسطین کے علاقے وادی عارہ سے ہے۔ دونوں حملہ آور اسرائیلی شہریت رکھتے ہیں۔ ان کی شناخت ایمن  اور ابراہیم اغباریہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دونوں آپس میں کزن ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12کے مطابق حملہ آوروں نے منصوبے کے تحت اسرائیلی بس کا انتظار کیا۔ بس پہنچنے پر انہوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔

حماس نے اس کارروائی پر فلسطینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ فلسطینیوں کی جنگ جاری رہے گی۔ فلسطین کی دیگر مزاحمتی تنظیموں جہاد اسلامی اور الاحرار نے بھی بئر السبع میں ہوئی شہادت پسندانہ کارروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی جارحیتوں کو لگام دینے کا واحد راستہ ان کے خلاف ہر ممکن شکل میں استقامت و مزاحمت کو جاری رکھنا ہے۔

غور طلب ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر قابض صیہونی دہشت گرد آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں شہید و زخمی کرنے کے علاوہ ان کے مکانات کو بھی مسمار کرتے رہتے ہیں اور تاحال اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی عالمی تنظیم انہیں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button