عراق

شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر جاری

شیعیت نیوز: عراقی سرحدی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

بغداد نے حال ہی میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کے دورہ دمشق اور شامی صدر سے ہونے والی ان کی ملاقات کے بعد شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

الاعلام الحربی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سرحدی گارڈ کی کمان نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدوں کو مستحکم بنانے کے لئے دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے اور بعض سرحدی علاقوں میں دیوار کی تعمیر کا کام مکمل ہونے والا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دہشت گردوں کی دراندازی کوروکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ممکنہ ایرانی جوہری معاہدہ عراق کے مفاد میں ہے، عراقی وزیر خارجہ

عراقی بارڈر فورسز کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکٹر چھ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بارڈر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کے سلسلے میں کنکریٹ کی دیوار تکمیل کے مراحل میں ہے۔

اس سے قبل عراق کے ڈپٹی جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف قیس المحمداوی نے کہا تھا کہ شام سے ملنے والی سرحدوں خاص طور سے مغربی سرحدوں پر امن اور استحکام کے قیام کی غرض سے 2 برسوں سے ضروری اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

اسی بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بارڈر کو محفوظ، پرامن بنانے اور ہر طرح کی در اندازی کو روکنے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ عراق نے کچھ عرصہ پہلے حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کے شام کے دورے اور بشار الاسد سے ان کی ملاقات کے بعد اپنی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورس کی جانب سے داعشی دہشت گرد عناصر کی دراندازی کو روکنے، ان کا ڈھونڈ نکالنے اور ان کا صفایا کرنے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button