عراق

ممکنہ ایرانی جوہری معاہدہ عراق کے مفاد میں ہے، عراقی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ کی بحالی عراق کے مفاد میں ہے۔

قطری دارالحکومت میں منعقد ہونے والی دوحہ کانفرنس کے دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فواد حسین نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ویانا مذاکرات اپنے خاتمے کے قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں داعش کی دہشت گردی، الجزیرہ الثرثار میں 4 افراد کے سر قلم کر دیئے

عرب ای مجلے المانیتور کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں انہیں بتایا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی جوہری معاہدہ میں امریکی واپسی کے لئے ویانا میں جاری مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

ایران و امریکہ کے درمیان اپنے سفارتی کردار کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ہم ویانا مذاکرات کے آغاز سے ہی دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی کردستان کا 40 فیصد تیل اسرائیل جاتا ہے، سابق رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق شروع سے ہی مذاکراتی عمل کے بارے ہم سے بات چیت کرتے رہتے ہیں اور کبھی کبھار ہم بھی ایران و امریکہ کے درمیان پیغامات کے ردوبدل کی کوشش کر لیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی عراق کی اندرونی فضاء سمیت پورے خطے کے اندر موجود تناؤ میں کمی لائے گی، کہا کہ واشنگٹن و تہران کی آپس کی لڑائی عراقی سرزمین پر ظاہر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اس کی قیمت ہمیں چکانا پڑتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button