دنیا

چین یوکرین کے خلاف وحشیانہ جنگ کی واضح طور پر مذمت کرے، جینز اسٹولٹن برگ

شیعیت نیوز: نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحادی رہنماؤں نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھے اور یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے نیٹو کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ باقی دنیا کے ساتھ شامل ہو جائے اور یوکرین کے خلاف وحشیانہ جنگ کی واضح طور پر مذمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اپنے سفارتی اور اقتصادی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے اور اب تک ماسکو پر کوئی تنقید یا مذمت کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کریملن نے فوجی اور اقتصادی امداد کے لیے بیجنگ کا رخ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور نیٹو ممکنہ روسی حملے کے لیے ہنگامی منصوبے بنا رہے ہیں، جیک سلیوان

میٹنگ میں مشترکہ بیان میں نیٹو کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ چین کے حکام کے حالیہ عوامی تبصروں سے پریشان ہیں اور چین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کریملن کے جھوٹے بیانات کو پھیلانا بند کرے، خاص طور پر جنگ اور نیٹو کے بارے میں۔

واضح رہے کہ ماسکو کو بیجنگ کی اقتصادی یا فوجی مدد کی فراہمی روکنے کے لیے حالیہ دنوں میں واشنگٹن میں اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ سابق قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے حال ہی میں کہا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ روس تک پہنچنے کیلئے ہماری پالیسیوں میں ایسے عناصر ہیں جن میں پہلے چین کی بھی خبر لینا ضروری ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم چین کے خلاف واقعی سخت ہوجائیں۔

دوسری جانب نیٹونے کہا ہے کہ یوکرین پرروس کے حملے میں ایک ماہ کے دوران 7ہزارسے 15ہزارروسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کوایک ماہ ہوچکے ہیں اوراس دوران روس کے7ہزارسے15ہزارفوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

روس نے مارچ میں اپنے 500فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی اعداد وشمارجاری نہیں کئے۔

یوکرین کے صدرنے 2ہفتے قبل 13سویوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button