دنیا

امریکہ کے ساتھ طویل المدت تصادم کے لیے تیار ہیں، کیم جونگ اون

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ طویل المدت تصادم کے لیے تیار ہیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی جگہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ شمالی کوریا کا نیا اسٹریٹجک ہتھیار ایک بار پھر پوری دنیا کو ہماری مسلح افواج کی طاقت سے واضح طور پر آگاہ کر دے گا۔

کیم جونگ اون نے کہا کہ شمالی کوریا کی قومی دفاعی افواج بہت اچھی فوجی اور تکنیکی صلاحیت کی حامل ہیں اور جو بھی طاقت ہماری ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بنے گی اسے معلوم ہونا چاہئے کہ اسے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو ایک فرمانبردار آلہ ہے، سرگئی لاوروف

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے جمعرات کو اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے نامعلوم گولے فائر کیے ہیں۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس پراجیکٹائل کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم جاپان نے کہا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی پانیوں میں کم از کم ایک پراجیکٹائل، ممکنہ طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

گھنٹے بعد، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ شمالی کوریا نے 2017 کے بعد پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ اقدام آرٹلری ڈرل کے چار دن اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے ناکام تجربے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

جمعرات کو شمالی کوریا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں پر پابندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button