فجر عظیم مہم میں فلسطینی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، الشیخ عکرمہ صبری

شیعیت نیوز: فلسطین کی مساجد بالخصوص مسجد اقصیٰ میں نماز فجرکے موقعے پرنمازیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں حاضری کےحوالے سے فجر عظیم مہم جاری ہے۔
اس مہم کے حوالے سے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کے موقعے پر فجر عظیم مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو ماہ صیام میں تراویح اور دیگر نمازوں میں زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بناتے ہوئےغاصب یہودیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا میں شفٹ آف پاور ہورہی ہے، خطہ میں تبدیلی کا اثر پاکستان پر بھی پڑھے گا، علامہ ناصر عباس جعفری
انہوں نے کہا کہ فجر عظیم مہم کا مقصد مسلمانوں میں اہم عبادت اور فریضے (نماز) کے احیا کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔
عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا کہ فجرعظیم کا احیاء ایک محرک ہے اور مسلمانوں کا ایک اہم فریضہ ہے۔
ایک بابرکت مقام پر جو اسرائیلی قبضے اور اس کے آباد کاروں کے دھاووں کے ذریعہ روزانہ نشانہ بنتا ہے۔.
یہ بھی پڑھیں : سانحہ کوچہ رسالدار پشاور میں ملوث لشکر جھنگوی کا مطلوب دہشت گرد افغانستان میں واصل جہنم
خیال رہےکہ فلسطین میں ’فجر عظیم‘ مہم فلسطینی علما اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے 2020ء میں شروع کی گئی تھی۔
اس مہم کے تحت فلسطینی شہریوں سے مسجد اقصیٰ، مسجد ابراہیمی، غرب اردن اور غزہ کی پٹی کی تمام مساجد میں فجر کی نماز میں زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کی اپیل کی گئی تھی۔