مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا تسلسل خطرناک ہے، امام الشیخ محمد حسین

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم بابرکت مسجد الاقصیٰ کے امام الشیخ محمد حسین نے یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاووں اور اسرائیلی حکام کی طرف سے ان پر اختیار کردہ خاموشی پر سخت تنبیہ کی ہے۔
مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض حکام کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بدامنی کے حوالے سے پھیلائے جانے والے خدشات ان کے مذموم عزائم کی ایک تمہید ہیں جنہیں وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف نافذ کریں گے۔
انہوں نے ان حملوں کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے قابض حکام کو ان گھناؤنے فیصلوں کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جو خطے میں نفرت کی آگ کو بھڑکاتے ہیں اور مسجد اقصیٰ کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں۔
الشیخ محمد حسین نے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو نقصان پہنچانے کو ایک ’’گھناؤنا جرم‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس میں ایک نیا عقیدہ مسلط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی گینگ کے ہاتھوں فلسطین میں عرب آبادی کی نسل کشی جاری، ایک اور فلسطینی قتل
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات سے متصادم ہے کہ مذہبی اقدار کیا کہتی ہیں۔ عبادت کے لیے مختص مقدس مقامات کی بے حرمتی کی بین الاقوامی قوانین میں کوئی جگہ نہیں۔ بین الاقوامی قوانین اور اصول مقدس مقامات کے احترام کے حوالے سے کیا شرط رکھتے ہیں۔ آزادی کے تحفظ کے لیے انہیں یا ان کے لوگوں کونقصان پہنچنانے سے منع کرتے ہیں۔ تاہم، قابض حکام ان سب قوانین کو کھلے عام پامال کرتے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بلدیاتی انتخابات میں حماس نے عوامی فرنٹ کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
العربی الجدید اخبار نے فلسطینی بلدیاتی انتخابات کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں، جو کہ اگلے ہفتے کو ہونے والے ہیں، حماس اور عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کا اتحاد دیکھنے کو ملا ہے،تاہم اس بار دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد زیادہ وسیع اور جامع ہے۔
یاد رہے کہ اگست میں ہونے والے پچھلے انتخابات کے تجربے سے، دو گروپوں نے مغربی کنارے میں انجینئرز یونین کے انتخابات میں ’’عزم کی فہرست‘‘ کی شکل میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی جو ایک عظیم فتح شمار کی جاتی ہے، دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حماس اور عوامی فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے درمیان تقریباً 25 اتحادیوں کی فہرستیں مغربی کنارے کے 50 مقامی وفود میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جیتنے کے لیے نامزد کی گئی ہیں جن کی کامیابی یقینی ہے۔