اہم ترین خبریںایران

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد

شیعیت نیوز: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے صدر عارف علوی اور پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر رئيسی نے پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پاکستانی صدر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے مضبوط اور مستحکم تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

ایرانی صدر نے پاکستانی وزير اعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں ایران اور پاکستان کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک کے قومی مفادات میں ہیں اور دونوں ممالک کو باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک پاکستان کی تکمیل کے لیے پوری قوم کو دیانتداری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علامہ راجہ ناصر

دوسری جانب ایران میں چار برسوں میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنائے جائیں گے۔

ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے صوبہ یزد کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چار برسوں میں 10,000 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 13ویں حکومت قابل تجدید توانائی کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتی ہے اور یہ حکومت کے مرکزی پروگراموں میں سے ایک ہے۔

علی اکبر محرابیان نے کہا کہ یزد ان صوبوں میں سے ایک ہے جس میں شمسی توانائی کے پلانٹس کی ترقی کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صوبے میں زیر تعمیر پاور پلانٹس کے علاوہ، گزشتہ چند ماہ میں 200 میگاواٹ کے پاور پلانٹس کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، جو ہمیں امید ہے کہ رواں سال میں ہی کام کرے لگے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button