یمن

یمن پر سعودی اتحاد کی یندھن پر روک کا سلسلہ جاری ہے، عصام المتوکل

شیعیت نیوز: یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد نے ایندھن لے جانا والا ایک اور بحری جہاز روک لیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمنی عوام کا محاصرہ تنگ تر کرنے کے مقصد سے ایندھن لے جانے والے اس بحری جہاز کو روکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز سعودی اتحاد کی جانب سے ایسی حالت میں روکا گیا ہے کہ ایندھن لے جانے والے اس بحری جہاز کے پاس یمنی بندرگاہ پہنچنے کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے قانونی اجازت نامہ بھی موجود تھا۔

عصام المتوکل نے یمن میں ایندھن اور غذائی اشیا اور دواؤں کی قلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران میں شدت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن لے جانے والے بحری جہاز کو روکے جانے سے صرف یمنی عوام کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو گا اور عام شہریوں کو ایندھن کی مزید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بن سلمان اور بن زاید بیدار نہیں ہونے والے، آئل تنصیبات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے، البخیتی

اس دوران یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ظالمانہ محاصرے نے حالات کی پیچیدگی بڑھادی ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہےکہ جارح اتحاد کی جانب سے یمن کا ہمہ گیر محاصرہ ظالمانہ اور ناقابل قبول ہے ۔

انہوں نے محاصرے کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس محاصرے سے ظالمین کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوگا اور اس کا نتیجہ الٹا نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن کا محاصرہ انسانیت کے خلاف جرم ہے جو قیام امن کی کوششوں کو ناکام بنارہا ہے۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم کے دفاعی اور سیکورٹی امور کے مشیر جلال الدین الرویشان نے بھی اعلان کیا ہے کہ ظالمانہ محاصرے کو ناکام بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ جب تک جارحین کی طرف سے یہ ظالمانہ محاصرہ جاری رہے گا، یمن کے جوابی اور دفاعی حملے بھی جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button