یمن

بن سلمان اور بن زاید بیدار نہیں ہونے والے، آئل تنصیبات پر ہمارے حملے جاری رہیں گے، البخیتی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ سعودی و اماراتی ولی عہدوں بن سلمان اور بن زاید کے ضمیر بیدار نہیں ہونے والے، اس لئے ان کی آئل تنصیبات پر ان کے حملے جاری رہیں گے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خطرہ ہوتا ہے تو یمن کے خلاف جنگ روکنا امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہو جاتا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے ملکی افواج کے پاس بلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرون طیارے موجود ہونے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید کے ضمیر کبھی بیدار نہیں ہوں گے بنا برین یمن کی مسلح افواج ان کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پختہ عزم رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک پاکستان کی تکمیل کے لیے پوری قوم کو دیانتداری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علامہ راجہ ناصر

انہوں نے کہا کہ یمن اپنے دفاع اور مسلح افواج کے بل بوتے پر فوجی طاقت و توانائی پر بھروسہ کرتا ہے جو جواب دینے کی بھرپور توانائی رکھتا ہے اور جوابی کاروائیاں سعودی عرب کے لئے دردناک ثابت ہوں گی۔

البخیتی کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے مرحلے میں امریکہ اور برطانیہ بھی اس نتیجے پر پہنچے ہیں علاقے پر ان کا تسلط ان کے لئے خطرناک ثابت ہو گا۔

اسی اثنا میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں یمنی عوام کے خلاف مسلط کردہ سات سالہ جنگ کے حقائق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ  نے اپنے ملک کا دفاع کرتے ہوئے سعودی عرب کے دس ہزار سے زائد اور متحدہ عرب امارات کے بارہ ہزار سے زائد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے سات برس صبر و تحمل سے کام لیا اور استقامت کا مظاہرہ کیا اور اپنے ملک کی آزادی کے لئے اس سے بھی زیادہ اگر قربانی دینا پڑی تو ہم وہ بھی پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button