دنیا

امریکہ کی جراثیمی تجربہ گاہوں کے منفی اثرات کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش

شیعیت نیوز: روس نے یوکرین میں امریکہ کی جراثیمی تجربہ گاہوں کو علاقے کے عوام کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے سلامتی کونسل میں یوکرین میں امریکہ کی خطرناک جراثیمی تجربہ گاہوں سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ کی یہ جراثیمی تجربہ گاہیں، یوکرین کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے علاقے کے عوام کی زندگی اور سلامتی کے لئے خطرناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : او آئی سی کو فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے موثر آواز بلند کرنا ہو گی، شاہ محمود قریشی

اقوام متحدہ میں روس کے مندوب ویسلی نبنزیا نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جراثیمی تجربہ گاہوں کے منفی اثرات کے دستاویزی شواہد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے حکام امریکی وزارت جنگ کی براہ راست نگرانی میں روس کی مغربی سرحدوں کے قریب خطرناک فوجی بایولوجیکل پروجکٹ پر کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فوجی نوعیت کا یہ خطرناک بایولوجیکل پروجکٹ، روس اور پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند عشروں کے دوران امریکہ نے یورپ سے لے کر افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا تک مختلف ملکوں میں جراثیمی تجربہ گاہوں کا وسیع جال بچھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : او آئی سی کشمیر، فلسطین اور یمن کا مسئلہ حل کروانے میں کردار ادا کرے، علامہ عبدالخالق اسدی

امریکہ کی یہ جراثیمی تجربہ گاہیں، علاقے کے ماحولیات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ہی 1972 کے خصوصی بین الاقوامی کنوینشن کے بھی منافی ہیں جس میں جراثیمی اسلحے کے تیاری اور استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ برسوں سے دنیا بھر میں جراثیمی تجربہ گاہیں قائم کرکے اس کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اس کے خلاف اب تک کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button