امریکہ اور روس کے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف بڑھ رہے ہیں، سرگئی ریابکوف

شیعیت نیوز: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں، روس نے امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدام کررکھے ہیں۔
سرگئی ریابکوف نے کہا کہ امریکہ کو روس کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور روس کے بجائے یوکرائن پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ روس کے شرائط کو قبول کرلے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکہ کیف پر کوئی دباؤ نہیں ڈالے کیونکہ کیف امریکی مفادات کے لئے کام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کا یوکرین کے بحران میں ثالثی کا دعوی انسانی معاشرے کی تضحیک ہے، حسین حمایل
سرگئی ریابکوف نے کہا کہ امریکہ کی پابندیوں سے روس کے عزم و ارادہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کو یوکرائن میں بیولوجیک ہتھیاروں کے ذخائر کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے ماسکو میں امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے صدرپوتین سے متعلق امریکی صدر بائیڈن کے بیان کوناقابل قبول قراردیا تھا۔ امریکی سفیرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین کے مابین بات چیت میں ناکامی کا مطلب، تیسری عالمی جنگ ہے، صدر زیلنسکی
روسی ذرائع کے مطابق امریکی سفیرکودئیے گئے احتجاجی مراسلے میں روس کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے صدر پوتین سے متعلق بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔
اس طرح کے بیانات امریکی صدر کے عہدے کے شایان شان نہیں۔اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے پوتین کو جنگی مجرم قراردیا تھا ، جبکہ امریکہ خود افغانستان،عراق، شام ، فلسطین، لیبیا اور یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔