مقبوضہ فلسطین

جزیرہ النقب میں صیہونی ملیشیا کے فلسطینی شہریوں پر قاتلانہ حملے

شیعیت نیوز: ایک آباد کار صیہونی ملیشیا نے مقبوضہ شمالی نقب میں رھط سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی ڈرائیور پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ’’بارئیل‘‘ ملیشیا جو انتہائی دائیں بازو کے ایک سابق افسر اور اتمار بن گویر کی سربراہی میں ’’یہودی طاقت‘‘ پارٹی کے رکن نے تشکیل دی تھی نے ڈرائیور صلاح ابو زید پر حملہ کیا۔ اسے حملے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ قابض پولیس نے اس پرکیس سے دست برداری کے لیے اسپتال میں دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

جزیرہ نما النقب کے عربوں کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر جمعہ الزبارقہ نے بتایا کہ ایک گاڑی جس میں سوار 4 یہودیوں نے نوجوان صلاح ابو زید پر گیس چھڑکائی اور اس کی گاڑی کو اس وقت جلانے کی کوشش کی جب وہ اندر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور نے ہمیں بتایا کہ یہودی عبرانی زبان میں بات کر رہے تھے اور ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو اندر سے جلا دیں گے، لیکن خوش قسمتی سے اس کے ساتھ ایک مسافر تھا اور وہ اسے دیکھتے ہی وہاں سے چلا گیا۔

اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے مسلح آبادکاروں کی صیہونی ملیشیا کے قیام کا انکشاف کیا جس کا نام 10 ماہ قبل غزہ کی پٹی کی سرحد پر مارے جانے والے فوجی ’’بارئیل شموئیل‘‘ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے حوالے سے دنیا کا دوہرا معیار ناقابل قبول ہے، عادل العسومی

دوسری جانب قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو 24 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد 10,000 شیکل (تین ہزار ڈالر) کی ضمانت پر رہا کیا۔

گذشتہ جمعہ کو قابض حکام نے غیث کو اردن کے ساتھ الکرامہ کراسنگ کے ذریعے سعودی سرزمین پر جانے سے روکااور اسے کراسنگ سے رہا کرنے سے پہلے تحقیقات کے لیے سمن جاری کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں  المسکوبیہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا عدنان غیث کوعدالت میں پیش کرنے کے لیے گرفتار کر لیا۔

القدس گورنریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں گورنر عدنان غیث کی رہائی کے بعد کہا گیا کہ قابض ریاست لازمی طور پر ختم ہونے والی ہے، اور جب تک القدس پر قبضہ ہے فلسطینیوں کی جدوجہد نہیں رکے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button