دنیا

اسرائیل پر ایران اور حزب اللہ لبنان کے انتقام کا خوف پوری طرح طاری

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت پر ایران اور حزب اللہ لبنان کے انتقام کا خوف پوری طرح طاری ہے۔ دوسری طرف یوکرینی خواتین کی اسرائیل آمد کے ساتھ ہی جسم فروشی کے لیے بلیک میلنگ شروع ہو گئی۔

عبری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تل ابیب، ایران اور حزب اللہ لبنان کی انتقامی کارروائی کے خوف سے بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان خرید رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود خریدنے پر موافقت کر دی ہے۔

صیہونی حکومت کا کابینہ نے ایران اور حزب اللہ لبنان سے مقابلے کے مقصد سے شام اور لبنان کی سرحد پر مقبوضہ سرزمین کے شمالی علاقے میں دفاعی منصوبے پر موافقت کر دی ہے۔

اسرائیل کی عبری زبان کی ویب سائٹ کان نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ میں حزب اللہ لبنان اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگی کے ساتھ ہی 10 کروڑ شکل قیمت کے آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس سسٹم کے لئے میزائل اور ریڈار سسٹم خریدنے پر موافقت کر دی ہے۔

صیہونی چینل کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا گیا ہےتا کہ انتقام کا خوف ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی موصل میں داعش کی دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی اجتماعی قبر دریافت

دوسری جانب اسرائیل کے عبرانی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں آباد ہونے کے لیے پہنچنے والی تقریباً 100 یوکرائنی خواتین نے بتایا ہے کہ انھیں اسرائیلی غاصب ریاست میں ’جسم فروشی‘ میں کام کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

چینل نے مزید کہا کہ یہ کوششیں اس وقت شروع ہوئیں جب یوکرین کی خواتین تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر پہنچیں اور جب وہ ان ہوٹلوں میں سے ایک میں تھیں جہاں یوکرین سے آنے والے آبادکار آتے ہیں۔

چینل کے مطابق اسرائیلیوں نے اپنا ملک چھوڑنے والی یوکرینی لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی کوشش کی اور انہیں یوکرین سے فرار ہونے اور اسرائیل پہنچنے کے لیے مالی مدد کی پیشکش کی۔ اس کے بدلے میں انھیں ’’جسم فروشی‘‘ یا گھریلو خدمت کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی۔

یوکرین میں جنگ کے بعد قابض ریاست نے یوکرین کے یہودیوں کے گروپوں کو مقبوضہ فلسطین میں آباد کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button