اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی سیکورٹی اداروں نے ٹائر جلانے کے الزام میں 8 کم سن بچوں کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: سعودی سیکورٹی اداروں نے ملک کے شیعہ آبادی والے صوبے قطیف کے شہر العوامیہ سے 8 کم سن بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم یورو سعودی ہیومن رائٹس کے نائب سربراہ عادل السعید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب میں آٹھ کم سن بچوں کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا ہے کہ انہوں نے شاہی خاندان کے بر سر اقتدار آنے کی برسی کے موقع پر سڑکوں پر ٹائر جلا ئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا خونخوار چہرہ، 70 دن کے اندر 100 افراد کو سزائے موت

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی عمریں گرفتاری کی قانونی عمر سے کم ہیں۔

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی آبادی دس سے پندرہ فیصد کے برابر ہے اور ان کی زیادہ تعداد تیل کی دولت سے مالامال مشرقی علاقوں میں آباد ہے۔

سعودی حکام شیعہ مسلمانوں، سیاسی قیدیوں اور آمریت مخالفین کو دہشت گردی اور دوسرے بے بنیاد الزامات پر تختہ دار پر لٹکا دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آرامکو تیل کمپنی کی تنصیبات پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ

سعودی حکومت مشرقی صوبوں کے عوام کے ساتھ متعصبانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور انہیں سیاسی، سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

العوامیہ پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں کی تعداد میں عام شہریوں، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں اور خاندانی آمریت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اداروں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی قیدیوں کو دی جانے والی سزائے موت پر بارہا اعتراض کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button