اہم ترین خبریںیمن

آرامکو تیل کمپنی کی تنصیبات پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمن پر جارح سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز نے آرامکو تیل کمپنی کی تنصیبات پر ڈرون سے حملے کئے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات جنوبی عربستان پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کئے اور جازان میں آرامکو تیل کمپنی کی تنصیبات اور الشقیق میں کھاری پانی کو میٹھا بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود اور آل نہیان یمنی عوام کے محاصرے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، چیئرمین مہدی المشاط

سعودی اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی فورسز کی ہوائی کارروائی میں سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے ظہران الجنوب میں بجلی گھر نشانہ بنا۔

اسی طرح انہوں نے کہا کہ جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع گیس ریفائنری پر بھی ڈرون حملہ ہوا ہے۔

سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کی فضا میں یمنی فوج کے چار ڈرونز کو دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کے اندر بڑی فوجی کارروائی

درایں اثنا یمن میں جارح اتحاد نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سعودی میزائل ڈیفنس سسٹم نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ سوشل نٹ ورک کی سائٹوں پر شائع ہونے والی تصویروں کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی-امریکی ڈرون سسٹم اب تک بہت سے ڈرون کو روک پانے میں ناکار رہے ہیں۔

یادرہے کہ سعودی دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، سعودی-امریکی دفاعی نظام بہت سے یمنی ڈرون کو روکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button