پاکستان کی اہم خبریں

کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا آپریشن، 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 تکفیری دہشت گرد گرفتار کر لئے، جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز، کیش، آئی ای ڈی اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی صدر بشار الاسد کا دورہ متحدہ عرب امارات ، مخالفین پر فتح کا اعلان

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمن، محمد جہانگیر اور محمد رحمت اللہ شامل ہیں۔

تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور اہم تنصیبات، دہشت گردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے 7 روز میں 535 کومبنگ آپریشنز کئے اور اس دوران 26533 افراد کی چھان بین کی گئی، 85 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور 7 دن میں مشکوک افراد کے خلاف 71 مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button