روز ولادت منجی بشریت عجل اللہ فرجہ کے موقع پر علامہ راجہ ناصر کی جانب سے اظہارِتہنیت

20 مارچ, 2022 09:26

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے کہا کہ منجی بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ فرجہ کے یوم ولادت اورشب برات کے پرنور موقعہ پر محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پر دعاؤں میں شہدائے پاکستان اور جن مرحومین کا کوئی نہیںانہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھا جائے، عظیم ہیں وہ شہدا ءجنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جو ملک میں جاری دہشت گردی کی نذر ہوئے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شب برات اللہ تعالی کی طرف سے اللہ کا انعام ہے۔ یہ گناہوں کی بخشش کی رات ہے اس لیے اس رات کو عبادت خدا میں بسر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 15 شعبان منجی بشریت امام زمانہ علیہ السلام کا یوم ولادت ہے امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے۔ آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔ آپ پوری انسانیت کے لیے نجات دہندہ ہیں ۔آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ اپنی زندگی کو امام علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔

یہ مقدس رات قرب خداوندی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، رب العزت ہمیں ان مقدس سعاتوں سے مستفید ہونے کی توفیق دے، الہی آمین

یہ بھی پڑھیں : ہر انسان ایک مسیحا کے انتظار میں ہے، دراصل یہ نظریہ مہدویت کی دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ وارث میراث شہید قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی مزار اقدس شہید قائد فرزند خمینی شہید علامہ عارف حسین الحسینی قدس سرہ پر اپنے وفد کے ہمراہ حاضری دی۔

اس موقع پر قائد وحدت نے اپنے وفد کے ہمراہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ تا وقت شہادت خط شہید حسینی پر پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، امیدوار تحصیل میئر مزمل حسین فصیح ، ارشاد حسین بنگش، شبیر حسین ساجدی، مسرت کاظمی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

6:27 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top