دنیا

عسکری قوت میں اضافے کے بارے میں چین کا جاپان کو انتباہ

شیعیت نیوز: چین نے جاپان کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحران یوکرین کے بہانے اپنی عسکری قوت کو بڑھانے سے باز رہے۔

سنگارپور سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے یہ انتباہ جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ یوکرین کے معاملے میں بیجنگ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد، جاپان بھی روس کے خلاف امریکہ اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کے عمل میں شامل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لوویو ایئرپورٹ پر حملہ اور مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون کا اعلان

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کے بعض سیاسی قائدین، جنگ یوکرین کے بہانے اپنی عسکری قوت میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے جارحانہ ماضی کو دیکھتے ہوئے، اس کے ایشیائی پڑوسی ممالک ، ٹوکیو کی عسکری اور انٹیلی جنس سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل سلیمانی کے قتل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا، مریم صفری

جاپانی وزیراعظم فومیوکیشیدا نے بیان میں کہا کہ مشرقی علاقوں میں 7.3شدت زلزلے سے 4افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے باعث ملک میں 3روز تک ہائی الرٹ رہے گا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو تک محسوس کئے گئے۔زلزلے کےجھٹکوں سے شیروشی،میاگی شنکانسن بلٹ ٹرین پٹری سے اترگئی۔

زلزلے سے ٹوکیوسمیت دیگرعلاقوں میں 22لاکھ صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ حکام کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کا مرکز فوکوشیماکےقریب سمندرمیں تھا جس کی گہرائی60کلومیٹرریکارڈکی گئی۔زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ ختم کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button