جنرل سلیمانی کے قتل سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچا، مریم صفری
شیعیت نیوز: جنرل قاسم سلیمانی کا قتل دہشت گردی کے خلاف جاری محاذ آرائی کے لئے تباہ کن ثابت ہوا ہے، یہ بات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کی نمائندہ خاتون مریم صفری نے کہی۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا انجاسواں اجلاس جمعرات کے روز جنیوا میں منعقد ہوا جس میں ایران کی غیر سرکاری تنظیموں اور ان جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
ایران کی نمائندہ خاتون مریم صفری نے دہشت گردی سے مقابلے میں ایران کا کردار، ایران کو ریاستی و غیر ریاستی دہشت گردی سے پہنچنے والے نقصانات اور ایران میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والے ممالک جیسے موضوعات پر اجلاس کو خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں : موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی کی معلومات ہیک کر لی گئی ہیں، عبرانی میڈیا
ایرانی نمائندوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے میں ناکام ری ہے۔ ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی نمائندہ خاتون مریم یوسف صفری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی روزبروز نئی نئی شکلوں میں ظاہر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی سرکاری دعوت پر بغداد پہنچے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل نے تمام بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر بھی مہلک اثرات مرتب کئے ہیں اور اگر اس اقدام سے پہلے دہشتگردی کے فروغ میں امریکی کردار کے تعلق سے شکوک و شبہات پائے جاتے رہے ہوں، مگر اب یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ امریکہ خطے میں صلح و امن اور انسانی حقوق کی خوب دھجیاں اڑا کر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی دہشت گردوں نے اپنے سابق صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو اُس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہنچے تھے۔







