دنیا

لوویو ایئرپورٹ پر حملہ اور مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون کا اعلان

شیعیت نیوز: روس نے مغربی یوکرین میں واقع لوویو ایئرپورٹ کو ایک بار پھر میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے جبکہ روس نے خود مشرقی یوکرین میں نو فلائی زون قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق یوکرین میں جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج روس یوکرین جنگ تیئیسویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔

یوکرین کے مغربی شہر لوویو کے میئرآندرے سادوی نے جس شہر میں کیف سے امریکہ اور چند دیگر ممالک کے سفارت خانے منتقل کردیئے گئے ہیں کہا ہے کہ روس نے اس شہر کے ایئرپورٹ کے اطراف میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی میزائل جمعہ کو شہر لوویو کے ہوائی اڈے کے اطراف میں گرے ہیں تاہم ایئرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ یوکرین کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ میزائل بلیک سی کی جانب سے فائرکئے گئے ہیں۔

اس درمیان خود روس نے مشرقی یوکرین میں نوفلائی زون قائم کردیا ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی طیارہ اس علاقے میں پرواز نہ کرے بصورت دیگر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

روس نے مشرقی یوکرین میں خود مختار جمہوریاؤں دونتسک اور لوہانسک کے علاقوں کی فضائی حدود کو نو فلائی زون علاقہ قراردے دیا ہے، دونتسک اور لوہانس یوکرین سے علیحدگی کے خواہاں اورروسی حملے کے حامی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جوہری معاہدے کے حتمی متن کے مسودے پر کام مکمل ہو گیا ہے، جرمن سفارت کار

دریں اثنا لوہانسک اور دونتسک کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے ان علاقوں کے غیرفوجی و رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہی۔

درایں اثنا ایسوشیٹڈ پریس نے رپورٹ دی ہے کہ ماریوپل میں گذشتہ دس دنوں کے مقابلے میں بمباری دوگنا ہوگئی ہے ۔ روس کی وزارت دفاع نے بھی جمعہ کو اعلان کیا کہ روسی فوج اور ماسکو کی اتحادی دیگرفورسزاس وقت شہر ماریوپل کی جانب پیشقدمی کررہی ہیں ۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق روس کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ماریوپل کے نوے فیصد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

روئٹرز نے شہرماریوپل کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک تقریبا تین ہزار افراد شہرسے باہر نکل چکے ہیں ۔ یوکرین کی مسلح افواج نے بھی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس کے سات جنگی طیاروں ، ایک ہیلی کاپٹر، تین ڈرون اور تین میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یوکرین کی جانب سے باربار نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست اورمغربی ممالک سے اسے کئی ملین ڈالر امداد حاصل ہونے کے بعد روس نے صدر ولادیمیرپوتین کے فرمان سے چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریش شروع کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button