مشرق وسطی

مغرب نے دنیا کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے، بشار الاسد

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے مغرب نے دنیا کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے منگل کے روز اساتذہ سمیت شعبۂ تعلیم کے دیگر عہدیداروں کے درمیان تقریر میں جو بین الاقوامی یوم اساتذہ کی مناسبت سے تھی، کہا کہ مغرب جس پالیسی پر کام کر رہا ہے وہ اقتدار ہتھیانے اور دنیا کو جنگل راج میں تبدیل کرنے کی پالیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جوہری معاہدے کے حتمی متن کے مسودے پر کام مکمل ہو گیا ہے، جرمن سفارت کار

شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ مغرب نے ثابت کر دیا کہ اسے بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اس نے بین الاقوامی اداروں کو نظر انداز کیا اور دنیا کو جنگل بنا کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغرب جھوٹ اور فریب میں کافی ماہر ہو چکا ہے، انہوں کہا کہ یوکرین کی جنگ سے مغرب اپنے حامیوں کے سامنے رسوا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر کردستان سے اسرائیلی اڈے ختم نہ ہوئے تو پھر ماریں گے، بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف

شام کے صدر بشار الاسد نے مغرب کی طرف سے روس، شام اور لیبیا کے پیسے ہڑپے جانے کا ذکر کرتے ہوا سوال کیا کہ پھر مالکیت کی آزادی کہاں ہے؟

اس سے پہلے شام کے صدر بشار اسد نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ٹیلیفونی گفتگو میں یوکرین پر روسیوں کی فوجی کارروائی کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button