دنیا

جحاب کی حمایت میں چنئی میں مظاہرہ، بڑی تعداد میں طلبہ شریک

شیعیت نیوز: بھارت میں اسکولوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف چنئی میں مظاہرہ ہوا۔ دوسری طرف بھارتی فوجیوں نے جموں و کشمیر میں تازہ کارروائی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

یہ مظاہرہ بدھ کے روز جنوبی ریاست تمل ناڈو کے مرکز چنئی شہر میں ہوا۔ یہ مظاہرہ ایسی حالت میں ہوا کہ اس کے انعقاد پر پابندی تھی۔ اس مظاہرہ میں زیادہ تعداد طلبہ کی رہی۔

اسکولوں میں حجاب پہننے کے حامی افراد اس سے پہلے بھی تمل ناڈو کے بڑے شہروں میں مظاہرہ کر چکے ہیں۔

بھارت میں پردہ کرنے والی طالبات کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ بنگلہ دیش اور پاکستان تک پہونچ گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت بر سر اقتدار انتہاء پسند پارٹی بی جے پی نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں مذہبی بالخصوص مسلمانوں کی مذہبی علامتوں پر روک لگانے کی مہم کے تحت مسلمان لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین داعشی دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے، روسی خارجہ سکریٹری

گزشتہ برس حجاب کا مسئلہ اس وقت بحث کا موضوع بنا جب صوبے کرناٹک میں کئی اسکولوں نے محجبہ طالبات کے اسکول میں داخلے پر روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد حجاب کے حامیوں اور مخالفین کے مابین مقدمہ ہائی کورٹ پہونچا۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کے زیر اثر ہائی کورٹ نے، ابھی حال ہی میں اسکولوں میں حجاب پر پابندی لگاتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ پردے کا اسلامی قوانین سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سری نگر میں تازہ کارروائی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سری نگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کر دی اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button