دنیا

یوکرین داعشی دہشت گردوں کو استعمال کر رہا ہے، روسی خارجہ سکریٹری

شیعیت نیوز: روس کے خارجہ سکریٹری کا کہنا ہے کہ یوکرین شام سے داعشی دہشت گردوں کو خرید کر انہیں جنگ میں روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

روس کے خارجہ سکریٹری نے کہا ہے کہ کیف مغربی ممالک کی مدد سے داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے عناصر کو جنگ کے میدان میں بھیج رہا ہے۔

روس کے خارجہ سکریٹری اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ کی ایف کا مغربی ملکوں کی مدد سے دہشت گرد عناصر کو جنگ میں شامل کرنے کا نیا رجحان سامنے آیا ہے اور اس وقت روس کی مسلح افواج جبہت النصرہ سمیت دوسرے دہشت گرد گروہوں کے عناصر سے لڑ رہی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی نظر میں روسیوں اور یوکرینیوں میں کوئی فرق نہیں ہے ان کی نظر میں دونوں فریق روسی ہیں۔

اس سے پہلے روس کی‌ بیرون ملک خفیہ سرگرمی کرنے والے ادارے ایس او آر نے کہا تھا کہ امریکیوں نے سنہ 2021کے آخر میں داعش‌ کے دسیوں دہشت گردوں کو شام کی التنف چھاؤنی بھیجا جہاں انہوں نے یوکرین جانے سے پہلے دہشت گردانہ کارروائی کی خاص ٹریننگ لی۔

یہ بھی پڑھیں : پوتین کے سلسلے میں بائیڈن کا بیان ناقابل بخشش ہے، روسی ایوان صدر

روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق، کیف روس کے خلاف کارروائی کے بدلے میں مغربی ایشیا کے زرخرید فوجیوں پر دسیوں گنا خرچ کر رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرائن میں امریکہ کے مزید 2 صحافی ہلاک ہوئے ہیں ہلاک ہونے والے صحافیوں کا تعلق فوکس نیوز سے بتایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک امریکہ کے 5 صحافی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں امریکی چینل فوکس نیوز کے صحافیوں کی گاڑی بمباری کا نشانہ بن گئی۔ بمباری میں فوکس نیوز کے دونوں صحافی مارے گئے۔

فوکس نیوز کے دو صحافیوں کی ہلاکت کے بعد یوکرائن میں بمباری میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو نیویارک ٹائمز، 2 فوکس نیوز اور ایک یوکرائنی صحافی شامل ہے جب کہ 35 کے قریب صحافی زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button